ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی چدمبرم نے کہا:”اچھاہوتوکریڈٹ مودی کو،براہوتووزارت ذمے دار؟“

پی چدمبرم نے کہا:”اچھاہوتوکریڈٹ مودی کو،براہوتووزارت ذمے دار؟“

Thu, 08 Jul 2021 10:59:27    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی)مودی کابینہ میں بڑے ردوبدل سے چند گھنٹے قبل مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے استعفیٰ دے دیا- سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے اس بارے میں مودی سرکارپرحملہ کیاہے- انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ مرکزی وزیر صحت اور وزیر مملکت برائے صحت کا استعفیٰ اس بات کا واضح اعتراف ہے کہ مودی سرکار کورونا کی وبا کے دوران انتظام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے- دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہاہے کہ یہ استعفیٰ وزراء کیلئے مکمل طور پر سبق ہے- اگر معاملات ٹھیک چلتے ہیں تو کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے، اگر معاملات غلط ہوجاتے ہیں تو وزیر اس کے ذمہ دار ہیں -


Share: